تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 8:2

جلسہ نئی تاریخ رقم کرےگا،دھرنا ختم نہیں کررہے،رحیق عباسی

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا ۔ دھرنا ختم نہیں کررہے ۔ہماراایجنڈا تحریک انصاف سے متصادم نہیں ۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کے حوالےسے بریفنگ دیتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صبح 9بجے اسلام آباد سے لاہورروانہ ہوںگے ۔ان کا کہناتھاکہ لاہورکا جلسہ ثابت کردے گا کہ فیصل آباد کی طرح زندہ دلان لاہور نے بھی انقلاب کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ۔ مینار پاکستان پر آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا اور قوم ایک بار پھر 23مارچ 1940ء کا نظارہ دیکھے گی ۔ ان کا کہناتھا جلسہ گاہ میں 75ہزار کرسیاں لگادی ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرجائےگی ۔ رحیق عباسی نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں کیا جارہا ، طاہرالقادری دھرنےسے آئیں گے اوراسی طرح واپس جائیں گے جیسے فیصل آبادسے واپس گئےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.