19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:22
پشاور:گیس لیک ہونے سے سے2بچوں سمیت3افراد ہلاک
جیو نیوز - پشاور ....پشاور کے نواحی علاقے کھنڈر خیل میں گھر میں گیس لیکج سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گیس لیکج کا واقعہ تھانہ متھرا کے حدود کھنڈر خیل میں پیش ایا، جہاں ایک گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو پوتے اور دادا شامل ہے، پولیس کے مطابق تینوں افراد کی موت کمرے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔