تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:32

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ،دو زخمی

جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میں ملوک ہوٹل کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسرے شخص کی ہلاکت کا واقعہ واٹر پمپ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جبکہ لیاری کے علاقے میں نیازی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،جبکہ میڑول میں فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا،جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.