تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:42

مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج افغانستان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں

جیو نیوز - اسلام آباد.......مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج افغانستان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز کابل میں افغانستان کے نئے صدر اشر ف غنی سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں افغان صدر کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے اور ان کے دورے کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ سرتاج عزیز افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں جس میں علاقائی اور دو طرفہ امور پر بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.