19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:12
ضلع لسبیلہ میں 8 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
جیو نیوز - لسبیلہ .....بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 8 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گیارہ مزدوروں کو گذشتہ روز لسبیلہ کےعلاقے سے اغواء کیا گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے 8 مزدورں کو قتل کیا گیا تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ایک مزدورزخمی حالت میں ملا،جسےاسپتال منتقل کردیا گیا،ملزمان نے 2 مزدوروں کو چھوڑدیا جن کا تعلق لسبیلا سے بتایا گیا ہے۔پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔