تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:2

پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالا میں کرفیو نافذ

جیو نیوز - خیبر ایجنسی......خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں آپریشن کے باعث اس سے ملحقہ پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالا میں بھی کرفیو نافذ ہے۔ جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق باڑہ سے متصل پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالامیں کرفیو نافذ ہے۔علاقہ کے تعلیمی ادارے 4 دن سے بند ہیں۔ جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے کرفیو میں نرمی کی جاتی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی باڑہ سے پشاورممکنہ داخلے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تحت کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی افراد کو دن کے وقت نقل و حمل کی اجازت دی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.