19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:7
حکومت اپنے بوجھ سے گرے گی ، ہمارے کہنے سے نہیں، شجاعت
جیو نیوز - لاہور.....مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ۔ ڈیل صرف ڈیلر ہی کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔موجودہ حکومت گرنے والی ہے۔ جلسے ابھی ہو رہے ہیں سردیوں میں کم ہوجائیں گے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت کا اپنا بوجھ ہی اتنا ہے کہ وہ خود گر جائے گی ۔