19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:17
سندھ : میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے لئے انٹری ٹیسٹ
جیو نیوز - کراچی.......سندھ کے مختلف اضلاع میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلے کیلئےانٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔جن میں ہزاروں طلبا اور طالبات شریک ہوئے۔لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لئےگئے۔یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر عبد الوحید میمن کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر تین ہزار دو سو امیدوار شریک ہوئے جن میں ایک ہزار نو سو طالبات شامل ہوئے۔انٹری ٹیسٹ میں سات اضلاع کے امیدوار شامل تھے۔نواب شاہ میں بھی پیپلز میڈیکل یونی ورسٹی برائے خواتین میں ایم بی بی ایس کلاسز کی 223 نشستوں کے لئے396طالبات نے حصہ لیا ۔جامشورو میں لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی میں ایم بی بی ایس کی 350 اور بی ڈی ایس کی 100 نشستوں کے لئے صوبہ سندھ کے 13 اضلاع کے 5 ہزار 3 سو طالبعلم پری انٹری ٹیسٹ میں شریک ہوئے ، ان اضلا ع میں حیدر آباد ، جامشورو، ٹھٹھہ ، بدین ، سانگھڑ، تھرپارکر ، عمر کوٹ ، شہید بے نظیر آباد ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو آلہ یار ، مٹیاری اور سجاول شامل تھے۔