19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:39
مینار پاکستان پر عوامی تحریک کا جلسہ ، پنڈال سج گیا
جیو نیوز - لاہور......مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کیلیے پنڈال سج گیا۔تحریک کے قائدین جلسے کو ڈاکٹر طاہر القادری کے سیاسی سفرکا نکتہ آغاز قرار دے رہے ہیں۔کہتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری جلسے میں پارٹی منشور کیساتھ اپنے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ مینار پاکستان کے سائے تلے سج گیاپاکستان عوامی تحریک کا پنڈال۔ مرکزی اسٹیج پر 150 فٹ چوڑا ، 40 فٹ لمبا سائن بورڈ،بڑے بڑے لاؤڈاسپیکرز کے ذریعے انقلابی نعروں اور نغموں کی گونج ، کارکنوں کے حوصلے بلند رکھنے کا پورا اہتمام ۔ قائدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری موٹر وے کے راستے لاہور پہنچیں گے ، اہم سیاسی اعلان کریں گے۔پنڈال مختلف حصوں میں تقسیم ، خواتین کے لیے الگ حصہ مخصوص ، مہندی، چوڑیوں اور فیس پینٹنگ اسٹال بھی سجیں گے۔پارٹی رہنما جلسے کی کامیابی کیلیے پرجوش اور پرامید۔کہتے ہیں دمادم مست قلندر ہونے جا رہا ہے ۔جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے پنڈال کے گرد خار دار تار لگا دئیے گئے۔پنڈال میں چھ داخلی دروازے ، سب پر واک تھروگیٹ،تلاشی کیلیے میٹل ڈی ٹیکٹرز بھی موجود۔جلسے کے لئے پاکستان عوامی تحریک نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کئے گئے ہیں۔