تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:58

عوامی تحریک سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تعاون نہیں کررہی، پولیس

جیو نیوز - لاہور...... پولیس حکام کا کہناہے کہ پاکستان عوامی تحریک سیکیورٹی یقینی بنانے کےلیے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی پابندی اور پولیس سے تعاون نہیں کررہی ۔ لاہور میں جلسہ گاہ کے باہر جیونیو زسے گفتگو میں ایس پی سٹی اسد سرفراز نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو خطرات در پیش ہیں تاہم عوامی تحریک کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ جلسہ انتظامیہ نے عوام کو اسٹیج سے دور رکھنے کےلیے رکاوٹیں اور جلسہ گاہ کے اطراف پائپ اور قناعتیں نصب کرنی تھیں جو نہیں کی گئیں ۔سوئپنگ کےلیے اب تک جلسہ گاہ خالی نہیں کیا جس سے سیکیورٹی حصار قائم کرنا مشکل ہورہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.