19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:18
خیبر ایجنسی: باڑا میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن خیبر ون جاری
جیو نیوز - خیبر ایجنسی....... خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن خیبر ون جاری ہے ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبرون جاری ہے ۔ دہشت گردوں کو ہتھیارڈالنے کے لیے 36 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، ڈیڈ لائن دینے کے لئے تحصیل جمرود،تحصیل باڑا میں ہیلی کاپٹرکے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیارنہ ڈالنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی۔