تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:23

طاہرالقادری مینارپاکستان جانے والا روٹ تبدیل کریں،ضلعی انتظامیہ

جیو نیوز - لاہور......لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے روٹ تبدیل کرنے کی درخواست کردی جسے طاہرالقادری نے مسترد کردیا۔ علامہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ انقلاب کے حق میں ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث روٹ میں تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے۔ طاہر القادری کا موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کا سفر جاری ہے جہاں وہ مینار پاکستان گرائونڈ میں عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.