تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:23

جینا مرنا عوام کےساتھ ہے، شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور...... پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ جینا مرنا عوام کےساتھ ہے،بے وقت کے دھرنے اورنام نہاد انقلاب اپنی موت آپ مرچکےہیں، تخریبی سیاست کرنےوالےعناصر ہوش کےناخن لیں۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ(ن)کو5برس کا مینڈیٹ دیا ہےجبکہ وہ ساڑھے6سال سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیزکو مسائل کےچنگل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کومتحد ہونا ہو گا،سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنا کردار ادا کریں،شہباز شریف نےکہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرکے دم لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.