19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:33
سندھ پرحکمرانی کرنے والی پارٹی امن قائم نہیں کرسکی، سراج الحق
جیو نیوز - شکارپور...... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ پرحکمرانی کرنے والی پارٹی امن وامان قائم نہیں کرسکی ،اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ،غلط پالسییوں کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے۔ انھوں نے یہ بات شکار پورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں مرکزی حکومت پیپلزپارٹی کی ہونے کے باوجودصوبہ سندھ سمیت ملک بھرکا کوئی مسئلہ حل نہ ہوسکا ،بلاول بھٹو کو سیاست میں خوش آمدید کہتے ہیں ،بلاول کوسیاست میں مایوس نہیں کرینگے۔ سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ،جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے،انھوں نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نوٹس لیں ،وزیراعظم بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے دیں ۔