19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:43
عوامی تحریک کےسربراہ طاہر القادری ٹھوکرنیاز بیگ پہنچ گئے
جیو نیوز - لاہور....... پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہر القادری ٹھوکرنیاز بیگ پہنچ گئے۔ عوامی تحریک کےکارکنوں نےطاہرالقادری کااستقبال کیا۔ دوسری جانب لاہور کے مینار پاکستان گرائونڈ میںعوامی تحریک کے جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، جلسہ گاہ کی لائٹیں روشن کردی گئی ہیں، جبکہ مینار پاکستان میں جلسہ گاہ پر 6 جنریٹرزنصب کیے گئے ہیں۔