19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:53
کزنز کا ایجنڈا صرف ملک کی ترقی کو روکنا ہے، زعیم حسین
جیو نیوز - لاہور...... پنجاب حکومت کےترجمان سید زعیم حسین قادری کاکہناہےکہ کزنز کا ایجنڈا صرف ملک کی ترقی کو روکنا ہے، وہ دھرنوں کے بعد جلسوں سے بھی جلد مایوس ہو کر لوٹ جائیں گے۔ لاہورسےجاری بیان میں زعیم حسین قادری نےکہاکہ جھوٹے الزامات اور دعوؤں کی اب عوام کےلئےکوئی اہمیت نہیں،جلسوں اور دھرنوں کو تاریخی قرار دینےوالے خود اندر سے مایوس ہو چکے ہیں،انہوں نےسوال کیا کہ نئے پاکستان اور انقلاب کی باتیں کرنےوالوں کو جلسوں اور دھرنوں کیلئے فنڈز کہاں سے آرہےہیںاورکزنز دھرنوں اور جلسوں کےفنڈز سیلاب متاثرین کی بحالی پر صرف کیوں نہیں کرتے؟