تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:23

پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی...... وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہناہے کہ اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں شامل عوام نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ شرجیل میمن کا کہناہےکہ لاکھوں کی تعداد میں جیالوں ، مزدوروں، کسانوں، طلبہ اور خواتین نے تاریخی جلسے کو کامیاب کرکے تنقید کرنے والوں کے حواس اڑادیئے ۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید ہیں ۔شرجیل میمن نے مزیدکہا کہ عوام بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.