تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:43

جاوید ہاشمی نے سیاست کے اصولوں کی پاسداری کی، خواجہ آصف

جیو نیوز - سیالکوٹ...... وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی ایک سیاسی ورکر ہیں، انھوں نے سیاست کے اصولوں کی پاسداری کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا،جاوید ہاشمی نے ایوان میں کھڑے ہوکر استعفیٰ دیا اور نئے مینڈیٹ کے لیے کھڑے ہوگئے۔ جاوید ہاشمی نے نئے مینڈنٹ میں ہار کو تسلیم کیا ،دھاندلی کا شور نہیں مچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی 22 سے 23 افراد کے ساتھ ایوان میں آئے ،دعوے کیے اور استعفے دیے بغیر چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.