19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:23
عبدالستار ایدھی کے دفتر پر ڈکیتی، ایس ایچ او کھارادر معطل
جیو نیوز - کراچی...... آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایس ایچ او کھارادر کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کھارادرکوعبدالستار ایدھی کےگھراوردفترپرچوری پرغفلت بھرتنےپر معطل کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں تحقیقات ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی ساؤتھ اورایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن بھی شامل ہیں۔