19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:43
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاپاکستان اورلندن میںمشترکہ اجلاس
جیو نیوز - کراچی......ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاپاکستان اورلندن میںمشترکہ اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق الطاف حسین کےخلاف نازیباالفاظ استعمال کرنےپراجلاس میں اظہارتشویش کرتے ہو ئے ایم کیوایم کےخلاف جارحانہ اورغیرمہذب طرزعمل کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مشاورت کیلئے سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی ذمہ داران کو طلب کیا گیا۔متحدہ کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کےفیصلوں سےمتعلق پریس کانفرنس میں عوام کوآگاہ کیاجائےگا۔