تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:23

لاہور:طاہر القادری جلسہ گاہ پہنچ گئے

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری جلسے سے خطاب کرنے مینار پاکستا ن پر جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں،ان کی آمد سے قبل لاہور میں اسٹیج سج گیا، کارکن آگئے، بتیاں جل گئیں، ڈاکٹر صاحب کے خطاب کے لیے ماحول بن گیاہے، طاہر القادری کا قافلہ جب مینار پاکستان پہنچا تو جلسہ گاہ میں جوش و خروش بڑھ گیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جلسے میں اہم اعلان کروں گا احتساب کے لیے قومی حکومت بنائی جائے۔اس سے قبل طاہر القادری نے دعویٰ کیا تھا کہ آج کا جلسہ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.