19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:43
شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،علامہ ناصر عباس
جیو نیوز - کراچی ........ کراچی میں شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے ملک کو نااہل حکمرانوں اور دہشتگردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے جبر سے ڈرا دیں تاکہ ان کے ناپاک عزائم کامیاب ہو جائیں پاکستان کی سر زمین پر پاکستان کی قوم کو مختلف طریقوں سے دہشتگردی ،مذہبی منافرت ،انتہا پسندی ،لسانیت کے ذریعہ خوف پھیلاکردہشتگردوں پالا جا رہا ہے ملک میں گرہوں اورلشکر بنائے گئے تاکہ ہمارے اس معاشرے کو کمزور کیا جائے ، 20کڑور عوام کا ملک کمزور کر دیا جائے، مظلوموں کی حمایت اور شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ ہمارا ہے،جس کے رائٹر قائد شہید عارف حسینی ہیں، ملک کو دہشت گردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،ملک کی سیاست بدل رہی ہے،عوام نے استحصال کرنے والی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے علامہ امین شہیدی، علامہ مختار امامی ،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی، علی حسین نقوی سمیت سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ اظہر رضا قادری ،آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان سمیت دیگر شیعہ و سنی رہنماؤں نے خطاب کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے فرعونی صہیونی دہشتگردی کے اس نظام کو قائد وحدت علامہ شہید عارف الحسینی نے توڑ ا اور عالمی استعماری قوتوں کو پاکستان میں شکست دی، آج ملک میں دہشتگردی کی اس فضا کو ناکام بنانے کیلئے افکار شہید عارف حسین الحسینی کی ضرورت ہے،علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ضیاء اسٹبلشمنٹ کی باقیات ہی ہیں جو اس ملک میںاسلام دشمن ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور شیعہ و سنی مسلمانوں نے مل کر نواز حکومت اس اقدامات کی مذمت کی اور اپنی و حدت سے ریاستی دہشتگردی کو ناکام بنا دیا ،علامہ مختار احمد امامی نے کہا کہ ہم شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شریک اہلسنت علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شیعہ سنی اتحاد کا مظہر شہدائے راہ ولایت کانفرنس تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ۔