20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:33
خاندانی سیاست جمہوریت نہیں ، پاکستانیوں پر ظلم ہوا،عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ میں پاکستانیوں پر بہت ظلم ہوا،ہم اپنی حکومت میں اپنی اقلیتوں اورانکی عبادت گاہوں کی حفاظت کریں گے ۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ اپنی حکومت میں انصاف کا نظام ایسا بنائیں گے کہ ظلم نہ ہوسکے، ہم اپنی حکومت میں اپنی اقلیتوں اورانکی عبادت گاہوں کی حفاظت کریں گے ، نفرت کو ختم کریں گے۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ایک ہیں، اقلیتوں کو نقصان پہنچانے کے لیے قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خاندانی سیاست جمہوریت نہیں ، ذوالفقار علی بھٹو جینوئن لیڈر تھے ، نوازشریف کو فوج نے بنایا اور بے نظیر۔ بھٹو کی بیٹی تھی ۔