تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:53

کوئٹہ:حجاج کی واپسی کا عمل جاری،تین ہزارپہنچ چکے

جیو نیوز - کوئٹہ .......سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک 10 پرواز وں کے ذریعےتین ہزار سے زائد حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جاچکا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے بعد جدہ سے کوئٹہ حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک قومی ائر لائنز کی دس حج پرواز وں کے ذریعے تقریبا تین ہزار سے زائد حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جاچکا ہے ، جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر ایک پرواز کے ذریعے حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جارہا ہے تاہم یکم نومبر سے چار نومبر تک دو دو پروازیں چلائی جائے گی ،پی آئی اے کی حج آپریشن چار نومبر تک جاری رہے گی اور کل 28 پروازوں کے ذریعے نوہزار دوسو بیس حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.