تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:13

کیاذوالفقارعلی بھٹو،بےنظیر،مرتضیٰ کےقاتلوں کاجیناحرام کیا،حیدر عباس

جیو نیوز - کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ہمارےقائدکاجیناحرام کرنےکی بات کی گئی،کیاآپ نےذوالفقارعلی بھٹو،بےنظیر،مرتضیٰ کےقاتلوں کاجیناحرام کیا۔ قائدتحریک پر نہ کل کوئی سمجھوتہ ہوانہ آج ہوگا،انھوں نے یہ بات جیو نیوز سے اتوار کی شب اس وقت کہی جب پی پی رہنما شرجیل میمن کی پریس کے بعد جیو نیوز نے ان سے ایم کیو ایم کا موقف معلوم کیا۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جو لوگ میرے باپ کا جینا حرام کرنے کی بات کرتے ہیں ایسی حکومت میں ،میں نہیں بیٹھ سکتا،انھوں نے مزید کہا کہ جس خاندان نےقربانیاں دیں اس کاسسرال بھی اقتدارمیں ہے،جب یہ بھٹوکےقاتلوں کونہیں ڈھونڈیں گےتووہ آپ کی طرف آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.