تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:13

آرسی ڈی ہائی وے حادثہ: 7بچوں سمیت8افراد جاں بحق ،11 زخمی

جیو نیوز - اوتھل.......بلوچستان کے علاقےاوتھل کےقریب کوچ اور ٹریلر میں تصادم میں7بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ آرسی ڈی ہائی وے پر اوتھل کےقریب پیش آیا۔کوئٹہ سے کراچی آنےوالی تیز رفتار مسافر کوچ مخالف سمت سے آنےوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 7بچوں سمیت8افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت11 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیاگیاہے جبکہ شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی روانہ کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.