20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:33
لاہورہائیکورٹ:آصف ہاشمی کی حفاظتی ضمانت کیلئےدائر درخواست خارج
جیو نیوز - لاہور ......لاہور ہائی کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔آصف ہاشمی کے پاور آف اٹارنی پر ایک شہری محمد امجد نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں آصف ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں بے بنیاد اراضی سکینڈل میں ملوث کیا گیا، وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔ فاضل عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار ضمانت کے لئے خود عدالت میں پیش ہو۔