تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:5

عوامی مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے تھے، فیصل سبزواری

جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے تھے، شہری علاقوں میں کام نہیں ہورہا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط سے بات کی،مزید سخت بات کرسکتے تھے،کراچی کےمسائل کےحل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے،سندھ کے شہری علاقوں میں کام نہیں ہورہا، جب بلدیاتی نظام تھا تو کراچی میں کام ہوا،وسائل لوگوں پرخرچ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونےکوٹا سسٹم شروع کیا،جس سے سندھ 2 حصوں شہری اور دیہی علاقوں میں تقسیم ہوگیا۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی کی 42 صوبائی نشستوں میں صرف 3 نشستیں پیپلزپارٹی کی ہیں،ہم پیپلزپارٹی کی پالیسی اور ان کے رویے سےاختلاف رکھتے ہیں، ایم کیوایم کا اپنے قائد کے ساتھ جذباتی رشتہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.