تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:45

حیدرآباد کے نجی بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

جیو نیوز - حیدرآباد.......حیدرآباد کے نجی بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ روکے جانے پر فائرنگ کرکے رینجرز اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔واقعہ حیدرآباد کے علاقے ہیراآباد میں پیش آیا جہاں ایک نجی بنک میں 8 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔ ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے اس دوران رینجرز اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان جاتے جاتے پولیس سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.