20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:15
بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت
جیو نیوز - اسلام آباد........بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرائی جائے، الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت اقدامات کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔ سندھ اورپنجاب حکومتوں نے عدالت کو جواب دیا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کابل آج اسمبلیوں میں پیش ہوگا۔