تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:15

حیدرآباد میں بینک ڈکیتی، فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید،گارڈزخمی

جیو نیوز - حیدرآباد ....... حیدرآباد کے نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ بینک ڈکیتی ہیراآباد کے علاقے میں ہوئی۔ 8 مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک پر دھاوا بول دیا۔ لاکھوں ر وپے لوٹ کر فرار ہونےوالے ڈاکوؤں کو رینجرز اہلکاروں، پولیس اور سیکیورٹی گارڈ نےروکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں اندھادھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں رینجرز اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ملزمان جاتے ہوئے پولیس سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.