تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:35

کراچی آپریشن میں مشہور لوگ گرفتار ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

جیو نیوز - کراچی........وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق کیا گیا۔بہت مشہور لوگ گرفتار ہوئے، وقت آیا تو نام بھی لوں گا کہ کس جماعت کے ہیں۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے زیادہ کسی پرظلم نہیں ہوا، کس زمانےمیں مجھ پرقتل کے 29مقدمات قائم کیے گئے،2سال جیل میں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں لسانی تعصب پربات کرنا مناسب نہیں،کراچی میں پیپلز پارٹی نے تاریخی جلسہ کیا جس پربظاہرمبارک دی گئی، پرتنقید بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن کافی کامیاب ہوا ہے، نہیں کہتا کہ سب ٹھیک ہوگیا ہے، کراچی میں 250سے زائد پیپلزپارٹی کے کارکن شہید ہوئے ہیں،ہمارے کارکن بھی توکوئی زبان بولنے والے ہیں،کراچی میں آپریشن بلاتفریق ہورہا ہے،ہم نے کئی دہشت گردوں کوگرفتارکیا،بڑے مشہورلوگ گرفتارہوئے،دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سزا دلوائی گئی، اگر چیلنج کیا گیا تو بتاؤں گا کہ گرفتارملزمان کا تعلق کن جماعتوں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی روٹھتے ہیں، کبھی مناتے ہیں،ہمارا سارا وقت منانے میں گزر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا، اپنی حکومت میں 64بلین روپے کراچی میں خرچ کیے گئے،پیپلز پارٹی میں ہر زبان کا آدمی ہے، ہم نے تفریق کبھی نہیں کی، ہماری جماعت میں تمام زبانیں بولنے والے لوگ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ واٹربورڈ اورکے ایم سی میں کتنی بھرتیاں کی گئیں، ہمیں سب پتا ہے،کےایم سی کاسربراہ کون ہے،واٹربورڈمیں کس کولگایاگیا، سب جانتے ہیں،انٹربورڈ کا چیئرمین یا دیگرجو بھرتی کیے گئے ہیں، وہ کون لوگ ہیں، کراچی کی 2یونی ورسٹیوں کے وائس چانسلر کون ہیں؟؟ ان کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹیوں میں غیرملکی پڑھ سکتے ہیں مگراپنے علاقےکےلوگ نہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے، سندھ میں میرٹ پر 28ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے، کیا ہم نے کبھی پوچھا کے کتنے لوگ بھرتی کیے ہیں، حکومت کو آئے 14ماہ ہوئے ہیں، پہلے 5سال بھی توروٹھنے منانے میں گزرے، کراچی میں غیرقانونی طورپر 20لاکھ غیرملکی لوگ موجود ہیں، جو امن وامان کے لیے مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.