تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:45

سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل 2014ءمنظور

جیو نیوز - کراچی........سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء منظور کرلیا جس کے بعد حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کردیا گیاہے۔ وزیرقانون و پارلیمانی امور سکندر میندھرو نے لوکل گورنمنٹ کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا، جس کی شق وار منظوری ارکان سے لی گئی۔ اس ساری کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی میں موجود نہ تھے جو پہلے ہی ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔سکندر میندھرو نے بتایا کہ بلدیاتی ترمیمی بل 2014 ء میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ترامیم کی گئی ہیں، ان ترامیم کے تحت حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت سے لے کر الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے جبکہ نئے قانون کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر منتخب نمائندوں کو چار سال کےلیے نا اہل قرار دیا جاسکتاہے۔ بل کے متن کے مطابق ترمیمی بل میں حلقہ بندی کے لفظ کو یونین کونسل کی تخلیق سے تبدیل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.