20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:5
حکومت کی بدعنوانی میں حصہ دار نہیں بن سکتے، خواجہ اظہار الحسن
جیو نیوز - کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرنے والی لاشوں پرنوٹس نہیں لیا جاتا،حکومت کی بدعنوانی میں حصہ دار نہیں بن سکتے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے متحدہ کے واک آوٹ سے قبل انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،ہم نے فیصلہ کرلیا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ساتھ نہیں چلتے سکتے، ہم حکومت کی بدعنوانی اور بد نیتی میں حصہ دار نہیں بن سکتے۔ اسپیکرآغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے سندھ کی حالت افسوسناک ہے، نوکریاں مانگے والوں پر واٹر کینن چلایا جاتا ہے۔خواجہ اظہار حسن کا مزید کہناتھا کہ قائد نے کارکنوں کو صبرکا دامن نہ چھوڑنے کی تلقین کی ہے،الطاف حسین نےکارکنوں کے غم و غصے کو کنٹرول کررکھا ہے،اس وقت ایم کیوایم کے لاکھوں ورکرز میں غم وغصہ ہے، لفظ مہاجر کو گالی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم بڑی برد باری سے کام لیتے ہیں،کسی بھی پارٹی کے لیڈریا قائد کے لیے بات کرنے میں پہل نہیں کی،خوجب جس کا دل چاہے وہ ہمارے قائد کے لیے کچھ بھی بول دیتا ہے،ہم نے اپنے تلخ ماضی کو بھلاکرمحبت کا پیغام دیا،ہم نے دوسروں کے لیے سب سے پہلے آوازبلند کی،ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کس سے کس طرح مخاطب ہونا ہے۔