20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:5
اسلام آباد:قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کا واک آئوٹ
جیو نیوز - اسلام آباد.....ایم کیو ایم نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے،ایم کیو ایم آج صبح سندھ اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آئوٹ کر چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا،وزیراعظم نوازشریف بھی قومی اسمبلی کےاجلاس میں موجود ہیں۔ایل این جی منصوبوں کے حوالے سے وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے ایوان میں جواب دیا کہ گزشتہ حکومتیں ایل این جی منصوبوں کومکمل نہیں کرسکیں،ہماری حکومت ایل این جی منصوبوں کومکمل کرےگی،اس سلسلے میں آئندہ6مہینوں میں ایل این جی ٹرمینل بنالیےجائیں گے۔اسی دوران مےحدہ قومی مومنٹ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ۔