تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:5

سیلاب متاثرین کو چیک نہیں نقد امداد دے رہے ہیں،زعیم قادری

جیو نیوز - لاہور......ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی طاہرالقادری کی زبان نہ بولیں، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو چیک نہیں نقد مالی امداد دے رہی ہے۔ایک بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی متاثرین کی امداد کی بجائے پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں،عوام اب تک پرویزالہی کا کرپشن اور بدعنوانی سے بھرا دور حکومت فراموش نہیں کر سکے، کہاں شہباز شریف کی بہترحکمرانی اورشفافیت اورکہاں پرویزالہی کی کرپشن اوربدعنوانی،، پرویز الہی کی مناظرے کی بات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.