تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:15

پی پی ایم کیو ایم تعلقات میں اسپیڈ بریکر آتے رہتے ہیں، رحمان ملک

جیو نیوز - کراچی......ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے تعلقات ٹھیک کرنے کیلئے رحمان بابا سرگرم ہوگئے ہیں، میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات میں اسپیڈ بریکر آتے رہتے ہیں، ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطے میں ہوں، پارٹی لیڈرشپ نے رہنماؤں کو بیانات دینے سے روکا ہے، گھر میں تھوڑی بہت ناراضی ہوتی رہتی ہے، صورتحال جلد بہتر ہوگی۔اس سے قبل رحمان ملک اسلام آباد سے کراچی پہنچے ،پہلے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس کے بعد بلاول ہائوس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.