تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:11

ملک کے اکثر علاقوں میں کل سے سردی بڑھنے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد.........محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے اکثر علاقوں میں مزید سردی بڑھنے اور مالاکنڈ، کوئٹہ،ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب میں ملتان،فیصل آباد، بہاول پور، مظفر گڑھ سمیت بیشتر علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی اور فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں اسکردو، ہنزہ نگر، استور اور غذر میں موسم ابر آلود رہا جبکہ سردی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔ جس کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات نے لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور پشاور سےبرہان موٹروے پر رات اور جمعرات کی صبح دھند چھائے رہنے کاامکان ظاہر کیاہے۔ بد ھ کو سب سے کم درجہ حرارت قلات، اسکردومیں منفی 06ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پارا چنار، گوپس، استور، کالام میں منفی04، ہنزہ، دیر، راولاکوٹ،مالم جبہ میں منفی 03، چترال، دروش، رسالپور میں منفی 02، کوئٹہ،گلگت اور ژوب میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.