26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43
کوئٹہ: پرنس روڈ پر دھماکا،36 افراد زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ.........کوئٹہ میں پرنس روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر ایک دکان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 36افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا۔ ریسکیو اداروں کی ٹیمیں، ایمبولینسیں اور پولیس فوری طور پر دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ایمبولینسوں کے ذریعےتمام زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔