تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43

قوم کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائداعظم والا جذبہ اپنانا ہوگا :اعجازچوہدری

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد جناح کے 138 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قوم کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ پوری قوم ملک کی ترقی اور خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وہی جذبہ اپنانا ہوگا جوقائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستا ن کے وقت اپنایا تھا،تحریک انصاف بھی قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک میں سیاست کر رہی ہے اور ہم ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت اور عوامی حکمرانی لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے تصورات پر عمل پیرا ہو کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں، اچھی حکمرانی، بہترین گڈگورننس سے ہی قائم کی جا سکتی ہے،قومی اتحاد ایٹم بم سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے، انشاء اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.