تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43

پھانسی کے منتظر 5دہشت گردوں کی سزا روکنے کا حکم امتناع خارج

جیو نیوز - لاہور.........لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پھانسی کے منتظر 5 دہشت گردوں کی سزا روکنے کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ارشد تبسم نے سزائے موت کے مجرموں کی جانب سے سویلین کورٹ میں ٹرائل کے لیے اپیل کی سماعت کی۔جس پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پھانسی کے منتظر 5 دہشت گردوں کا حکم امتناع خارج کرکے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت نے مجرموں کی اپیلیں بھی خارج کر دیں، دہشت گرد کامران اسلم، عمر ندیم، عرفان عظیم، عامر یوسف اورعاطف ادریس کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.