26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43
ماؤں کی گودیں اجاڑنے والوں کا یوم حساب آ گیا ہے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور........پنجاب کےوزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہناہےکہ ماؤں کی گودیں اجاڑنے والے سفاک قاتلوں کایومِ حساب آگیا۔ لاہورمیں فرانس کی سفیر سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خون کے ایک ایک قطرے کابدلہ لیں گے،پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنےوالے دہشت گردوں کو نشانِ عبرت بنادیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کاناسورترقی اورخوشحالی کےلئے زہرِقاتل ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔