26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
تمام جماعتیں اسپیشل ٹرائل کورٹس کےقیام پرمتفق ہیں،کائرہ
جیو نیوز - اسلام آباد......پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ نے کہاہے تمام جماعتیں آئین کےدائرےمیں رہ کراسپیشل ٹرائل کورٹ کےقیام پرمتفق ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت نےقوم کےاعتمادپرپورااترنےکی کوشش کی۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیےکہ قانون میں ترمیم صرف دہشت گردی سےمتعلق مقدمات کےلیے ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا، اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کااتفاق ہےکہ اسپیشل ٹرائل کورٹ صرف خطرناک دہشتگردوں کےلئےہوگا،وہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوںکے گیارہ گھنٹے طویل اجلاس کے خاتمے کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسپیشل ٹرائل کورٹ صرف دہشتگردی کےمقدمات کےلیےہوگا،اسپیشل ٹرائل کورٹ کاقیام ایک مخصوص وقت کےلیےکیاجائیگا۔تمام جماعتیں آئین کےدائرےمیں رہ کراسپیڈی کورٹس کےقیام پرمتفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ہے،حکومت اورفوجی قیادت نےبریف کیااورتمام صورتحال سب کےسامنےرکھی۔ان کا کہنا تھا کہمختلف جماعتوں کےمختلف اعتراضات تھے،اپنی قیادت کوبھی آگاہ کرناتھا۔اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی قیادت نےقوم کےاعتمادپرپورااترنےکی کوشش کی ہے،دہشتگردی کاخاتمہ کرناہےاوراسےشکست دینی ہے۔