تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48

دہشتگردوں کے دن گنےجاچکےہیں:وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کوقوم کافیصلہ سنارہاہوں کہ اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔ انہوں نے آج رات 12بجکر 20منٹ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ایسے موقع پر مخاطب ہوں جب پشاور سانحے نے قوم کو ہلا دیا ہے، سفاک قاتلوں نے عوام کےسینوں پرگہرازخم لگایا ہے، ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، معصوم بچےعلم کی لگن سے گھروں سے نکلے اور اُنہیں خون سے نہلا دیا گیا، بچوں کی آنکھوں میں نہ جانےکتنے خواب سجے تھے، ایک بات ہونے کے ناتے احساس ہے کہ والدین اپنے بچوں کی سلامتی کی دعائیں مانگتے ہیں، والدین کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا کہ اپنے بچوں کے جنازے کو کندھا دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 6سال کی بچی خولہ میری بیٹی تھی جو ٹیسٹ دینے گئی اور واپس نہیں آئی، حذیفہ بھی میرا بیٹا تھا جو ناشتے کے بغیر گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا، پوری دنیا بچوں کے والدین کے غم میںٕ برابر کی شریک ہے، حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا، مذاکرات بے نتیجہ ہونے کے بعد آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا، آپریشن ضرب ِعضب نے کاری ضرب لگائی اور دہشت گرد وحشیانہ کارروائیوں پر اتر آئے، ہم نے دہشت گردی میں ملوث سزا یافتہ قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا ہے کہ جو خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی ان کی مدت 2سال ہوگی، نیکٹا کو فعال بنایا جا رہا ہے، پاکستان بھرمیں مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ہوگی، کالعدم تنظیموں کو دوسرے نام سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے تمام وسائل ختم کیے جائیں گے، اقلتیوں کے تحفظ کو یقین بنایا جا رہا ہے،دینی مدارس کی رجسٹریشن اورضابطہ بندی کااہتمام کیاجارہاہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر دہشت گردوں کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر دہشتگردی کے اختتام کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک کے ہر حصے میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی، کراچی میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے حکومت بلوچستان کو مکمل اختیار دیا جا رہا ہے، افغان مہاجرین کی رجسٹریشن سے متعلق جامع پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف بزدل دہشت گرد اور دوسری طرف قوم کھڑی ہے، کل کا پاکستان بہت پُرسکون پاکستان ہوگا، ہماری آئندہ نسلیں پاکستان میں سکون کی زندگی گزاریں گی، قائداعظم کے پاکستان کو ان کے وژن کی طرح بنایا جا رہا ہے، تمام قیادت کوکریڈٹ جاتا ہے، فوج کا بھی ایک کلیدی کردار ہے، دہشت گردوں نے جو درد دیا ہے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دے گا،بطور وزیراعظم دہشت گردی کیخلاف جنگ کی قیادت کرنا میری ذمےداری ہے، دہشت گردوں کوقوم کافیصلہ سنارہاہوں کہ اب تمھارےدن گنےجاچکےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.