تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:26

کراچی: تین مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ، 3 زخمی

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔کلفٹن میں بوٹ بیسن کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دو واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے،جن کی فوری شناخت نہیں ہوسکی،جبکہ مائی کلاچی روڈ پر امریکی سفارتخانے کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبادت شاہ اور اصبر جبکہ زخمی کی شناخت زمان الحق کے نام سے ہوئی ، ہلاک ہونے والے کی لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.