تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:26

وزیراعظم محمد نواز شریف کی بھی آج سالگرہ

جیو نیوز - اسلام آباد....... وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی آج اپنی 65ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمدنواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سینٹ اینتھنز ہائی ا سکو ل لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ نواز شریف گذشتہ عام انتخابات میں کامیابی کےبعد تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے ہیں ، جبکہ وہ پنجاب کے وزیراعلی بھی رہ چکےہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.