تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:26

لاہور دھند:بیرون ملک سےآنے اور جانے والی 26پروازیں تاخیر کا شکار

جیو نیوز - لاہور......لاہوراور گردونواح میں آج بھی دھند کا راج ہے۔بیرون ملک سےآنے اور جانے والی کل 26پروازیں تاخیر کا شکار ہیںجبکہ 4پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اسی طرح اندرون ملک سےآنےاورجانےوالی کل11پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،جبکہ7پروازیں منسوخ کرناپڑیں۔لاہورایئرپورٹ اِن دنوں شدید دھندکی لپیٹ میں ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق دھند سےپروازوں کا آپریشن بھی شدید متاثرہے۔آج بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 13،13پروازیں تاخیر کا شکارہیں،جبکہ 2،2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسی طرح اندرون ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ہے۔اندرون ملک سےآنےوالی5پروازیں اوراندرون ملک جانے والی6پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔اسی طرح اندرون ملک سےلاہورآنے والی 3پروازیں جبکہ لاہور سے اندرون ملک جانے والی4پروازیں منسوخ کرن پڑی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.