تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:14

کراچی:غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں دھاگا اور دیگر سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ آج صبح سویرے دھاگا بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملتے ہی 10 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے، جن کی مدد سے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے سے بھاری مالیت کا دھاگا اور دیگر اشیا جل گئیں ، تاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.