تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:30

دھند میں کمی،لاہور ایئر پورٹ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

جیو نیوز - لاہور.....دھند کی شدت میں کمی آتے ہی لاہور ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔لاہوراورگردونواح پچھلےکئی دنوں سےشدیددھندکی لپیٹ میں ہیں ۔ اس صورتحال میں پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 26پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں،جبکہ 4پروازیں منسوخ کرناپڑیں۔اسی طرح اندرون ملک سےآنےوالی5پروازیں اوراندرون ملک جانے والی6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،جبکہ اندرون ملک سےلاہورآنے والی 3 جبکہ لاہور سے اندرون ملک جانے والی4پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔دوپہر11بجےکےبعد دھند کی شدت میں کمی آتے ہی ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ۔کراچی سےنجی ایئر لائن کی پرواز اورمانچسٹر سے پی آئی اےکی پروازپی کے758 ایئر پورٹ پر اتارلی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.