تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:46

سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جھنجھوڑکر متحد کردیا ،گورنرسندھ

جیو نیوز - کراچی.......گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناہے کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جھنجھوڑکر متحد کردیا ، مختلف شوچ کے باعث قوم کی جانب سے پاک فوج کو حمایت حاصل نہیں ہورہی تھی۔سانحہ پشاور نے تمام لوگوں کو متحد کرکے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ہمت دی ہے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاؤ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ اف ہیلتھ مینجمنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کہا کہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اعلی طبی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔اگلے سال سے ڈاؤ یونیورسٹی میں لیور ٹرانسپلانٹ شروع کیا جائے گا۔انھوں نے مسیح بھائیوں کی جانب سے سانحہ پشاور کے باعث کرسمس سادگی سے منانے پر خراج تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔قائد اعظم اور ان کے رفقاء نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا دہشت گردی کا ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے ۔سانحہ پشاور سے قبل قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کنفیوژن کا شکار تھی ، مختلف شوچ کے باعث قوم کی جانب سے پاک فوج کو حمایت حاصل نہیں ہورہی تھی ۔سانحہ پشاور نے تمام لوگوں کو متحد کرکے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ہمت دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.